خوشحالی کرپشن کیخلاف کوششوں سے ہی ممکن :چیئرمین نیب

 خوشحالی کرپشن کیخلاف کوششوں سے ہی ممکن :چیئرمین نیب

کرپشن ریاست کی معیشت، سماجی انصاف اور معیار زندگی کو بری طرح متاثر کرتی منی لانڈرنگ ، آمدن سے زائد اثاثے ،عوام سے دھو کا بڑے چیلنجز :جاوید اقبال

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )قومی احتساب بیوروکے چیئرمین جسٹس(ر) جاوید اقبال نے کرپشن کے خاتمہ کیلئے اجتماعی کوششوں کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ نسلوں کیلئے بہتر اور خوشحال پاکستان کرپشن کے خلاف کوششوں سے ہی ممکن ہے ۔کرپشن نہ صرف برا ئی کی جڑ ہے بلکہ یہ ریاست کی معیشت، سماجی انصاف اور معیار زندگی کو بھی بری طرح متاثر کرتی ہے ،کوئی بھی ملک اگر پائیدار سماجی و اقتصادی ترقی اور سرمایہ کاری کا خواہاں ہے تو اسے ہرقیمت پر کرپشن کو ختم کرنا ہو گا۔پاکستان میں منی لانڈرنگ ، کرپشن، اختیارات کا ناجائز استعمال، آمدن سے زائد اثاثے اور عوام سے دھو کا دہی بڑے چیلنجز ہیں ، چیئرمین نیب نے کہا کہ قومی احتساب بیورو کرپشن کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے ،ملک بھر کی جامعات اور کالجوں میں آگاہی پروگرام کے تحت 50 ہزار سے زائد کردار سازی کی انجمنیں قائم کی گئی ہیں جو کہ نوجوان نسل کو کرپشن کے برے اثرات کے بارے میں آگاہی فراہم کرتی ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں