آرمی چیف کی آذربائیجان کی بحریہ کے کمانڈر کو تعاون کی پیشکش

آرمی چیف کی آذربائیجان کی بحریہ کے کمانڈر کو تعاون کی پیشکش

جنرل قمر باجوہ سے ریئرایڈمرل سبحان کی ملاقات، دفاع و دیگرامور پر تبادلہ خیال

لاہور ( نیوز ڈیسک ، اے پی پی)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے آذربائیجان کی بحریہ کے کمانڈر ریئر ایڈمرل سبحان بکیروو نے ملاقات کی، اس دوران آرمی چیف نے آذربائیجان کو ترقی اور دفاع میں ہر ممکنہ تعاون کی پیشکش کی ۔ آئی ایس پی آر سے جاری بیان کے مطابق آذربائیجان کی بحریہ کے کمانڈر ریئر ایڈمرل سبحان بکیروو نے جی ایچ کیو راولپنڈی کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔ دوران ملاقات دفاع، تربیت، سکیورٹی تعاون، علاقائی سلامتی اور باہمی دلچسپی کے امور سمیت مجموعی علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان آذربائیجان سے برادرانہ تعلقات کو بہت قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ۔ آرمی چیف نے آزری فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی بھی تعریف کی ۔ دوران ملاقات دونوں اطراف سے مختلف شعبوں میں دفاعی اور سکیورٹی تعاون بڑھانے کیلئے ملکر کام کرنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا۔ ریئر ایڈمرل سبحان بکیروو نے پاکستان کی جانب سے آذربائیجان کی مسلسل حمایت ، خطے میں امن و استحکام کے قیام اور بالخصوص افغان امن عمل میں پاکستان کی حمایت اور مخلصانہ کاوشوں کو سراہا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں