پی ڈی ایم نے ملک وقوم کیساتھ جوکیا ایسا دشمن بھی نہیں کرتا : بزدار

پی ڈی ایم نے ملک وقوم کیساتھ جوکیا ایسا دشمن بھی نہیں کرتا : بزدار

حکومت کے دامن پر داغ نہیں، اپوزیشن کورونا پر سیاست چمکاتی ، حکومت انسانیت کی خدمت کرتی رہی کورونا ویکسین مکمل محفوظ:ٹویٹ، انسداد ڈینگی کی موثر مہم چلائی جائے ، افسر فیلڈ میں نظر آنے چاہئیں

لاہور (سیاسی رپورٹر سے ، اے پی پی) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ پی ڈی ایم کی منفی سیاست نئے پاکستان میں نہیں چل سکتی،ان عناصر نے ڈ ھائی برس میں ملک و قوم کے ساتھ وہ کیا جو دشمن بھی نہیں کرتا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے بیان میں کہا افراتفری پھیلانے والے عناصر کے باوجود ترقی کا سفر جاری رکھے ہوئے ہیں ۔کرپشن سے پاک اور معیار ی منصوبے ہماری حکومت کاطرہ امتیازہے ،حکومت کے دامن پر سکینڈل کا کوئی داغ نہیں۔ ہمارا ڈ ھائی برس کا مختصر دور سابق ادوار کی 3 دہائیوں کے مقابلے میں شفاف ترین ہے ، اپنے ٹویٹ میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ شہری ویکسین کے بارے میں افواہوں پر ہرگز یقین نہ کریں۔کورونا ویکسین مکمل طورپر محفوظ ہے ۔ انہوں نے کہا اپوزیشن کورونا پر سیاست چمکاتی اورحکومت دکھی انسانیت کی خدمت کرتی رہی۔ علاوہ ازیں عثمان بزدارنے انسداد ڈینگی کے لئے صوبہ بھر میں موثر مہم چلانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ انسداد ڈینگی کیلئے متعلقہ ٹیموں کو متحرک کیا جائے ۔ متعلقہ افسران اور عملے کو دفتر میں بیٹھنے کی بجائے فیلڈ میں نظر آنا چاہیے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں