پی ٹی آئی نے پنجاب میں تعلیم ،صحت کو برباد کردیا:حمزہ
تین سال میں تعلیم کی ترقی کیلئے 31ارب مختص،صرف 13ارب خرچ ہو سکے 2020-21میں صحت عام پر 32فیص کم وسائل مختص کئے :اپوزیشن لیڈر
لاہور (اپنے سیاسی رپورٹر سے )پاکستان مسلم لیگ ن کے نائب صدر حمزہ شہباز نے کہا پی ٹی آئی حکومت نے تین سال میں عوام پر خرچ کرنے کی بجائے اقتدار کو اپنے خرچے پورے کرنے کیلئے استعمال کیا،تین سال ثبوت ہیں کہ عمران نیازی دھوکا اور فریب ہے ، پنجاب کے لوگوں سے مفت دوائی اور علاج بھی چھین لیا گیا۔انہوں نے اپنے بیان میں کہانواز شریف اور شہباز شریف نے کینسر کے مریضوں کو مفت دوا دی تھی، عمران نیازی نے وہ بھی چھین لی، آج تک پنجاب میں نواز شریف کی قیادت میں شہباز شریف کے ہسپتال عوام کے علاج کے کام آ رہے ہیں ، پی ٹی آئی نے پنجاب میں تعلیم اور صحت کے شعبے کو برباد کر کے رکھ دیا ہے ، پی ٹی آئی حکومت صحت کے شعبے میں بھی اخراجات نہ کرسکی اور تین سال گزرنے پر ایک بھی نیا ہسپتال نہیں بنا سکی ۔ پی ٹی آئی نے مالی سال 2020-21 میں صحت عامہ کے لئے 32 فیصد کم وسائل مختص کئے ، پی ٹی آئی حکومت نے پنجاب میں تعلیم کے بجٹ میں بھی بڑی کٹوتی کی ،2020-21 کے سالانہ بجٹ میں تعلیم کی ترقی کی صورتحال مزید خراب ہے ، پی ٹی آئی کے تین سال میں تعلیم کی ترقی کے لئے محض 31.55 ارب مختص کئے گئے ۔اپریل 2021 تک اس بجٹ میں سے پنجاب حکومت صرف 13 ارب خرچ کرسکی۔