اپوزیشن دیکھتی رہ جائیگی بجٹ منظور ہو جائیگا:گورنر سرور

اپوزیشن دیکھتی رہ جائیگی بجٹ  منظور ہو جائیگا:گورنر سرور

گورنر پنجاب چودھری محمدسرور نے کہا ہے کہ (ق)لیگ سمیت تما م اتحادی بجٹ کی منظوری کیلئے بھی حکومت کے ساتھ ہوں گے

لاہور(سیاسی رپورٹرسے )گورنر پنجاب چودھری محمدسرور نے کہا ہے کہ (ق)لیگ سمیت تما م اتحادی بجٹ کی منظوری کیلئے بھی حکومت کے ساتھ ہوں گے ،اتحادیوں کے بعض معاملات پرتحفظات جمہوریت کا حسن ہیں ،اپوزیشن دیکھتی رہ جائے گی اور بجٹ منظور ہو جائے گا،آئندہ بجٹ میں ہر شعبے میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کیے جائیں گے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گور نر ہائوس میں تحر یک انصاف کے سینیٹ میں پار لیمانی لیڈر اعجازاحمد چودھری سے ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے کیا، انہوں نے مزید کہا تحر یک انصاف جب سے اقتدار میں آئی ہے اپوزیشن ہر روز نیا ایشوبنانے کی کوشش کرتی ہے مگر عوام ان کے جھانسے میں نہیں آئیں گے ۔تحر یک انصاف کے سینیٹر اعجاز احمد چودھری نے کہا کہ تحر یک انصاف وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں متحد ہے ،سیاسی مخالفین کے تمام عزائم کو ہم نے پہلے ہی عوامی طاقت سے ناکام بنادیا ہے ، آئندہ بھی حکومت مضبوطی سے آگے بڑھے گی ،ناصرف حکومت بلکہ عمران خان بھی بطور وزیر اعظم اپنی آئینی مدت پوری کر یں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں