لاہورہائیکورٹ کا کیپٹن (ر)صفدر کو گرفتاری سے ایک ہفتہ قبل آگاہ کرنیکا حکم

لاہورہائیکورٹ کا کیپٹن (ر)صفدر کو گرفتاری سے ایک ہفتہ قبل آگاہ کرنیکا حکم

لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگی رہنماء کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر پر آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں عبوری درخواست ضمانت نمٹاتے ہوئے

لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگی رہنماء کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر پر آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں عبوری درخواست ضمانت نمٹاتے ہوئے نیب کو ہدایت کی ہے کہ کیپٹن (ر)صفدر کو گرفتار کرنے سے ایک ہفتہ پہلے مطلع کیا جائے ۔ جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ سماعت کی۔ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے نیب لاہور کی جانب سے 10مارچ کو طلبی کے نوٹس کو چیلنج کررکھا تھا۔ کیپٹن (ر)صفدر کا موقف تھا کہ آمدن سے زائد اثاثوں کے متعلق کیس پشاور میں بھی زیرالتوا ہے ،جہاں انہوں نے عبوری ضمانت کی درخواست دائر کررکھی ہے ،دو صوبوں میں ایک معاملہ پر انکوئری نہیں چل سکتی ۔ نیب نے موقف اختیار کیا کہ کیپٹن (ر)صفدر کو ویریفکیشن کیلئے بلایا ہے ،گرفتاری مطلوب نہیں ۔عدالتی کارروائی کے بعد کیپٹن (ر) صفدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دس انکوائریاں بھی کریں تو نیب کو کچھ نہیں ملے گا۔ کیپٹن ریٹائرڈ صفدرکا مزید کہنا تھا کہ مانسہرہ کی ایک زمین جو والد کی تھی جو 26 سال پہلے خریدی،خالی پلاٹ دیکھ کر ایک گریڈ 22 کے افسر کے منہ میں پانی آ گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں