محکمہ قانون میں پراسیکیوشن کی لیگل ایڈ ایجنسی کی سمری التوا کا شکار

محکمہ قانون میں پراسیکیوشن کی  لیگل ایڈ ایجنسی کی سمری التوا کا شکار

محکمہ قانون میں محکمہ پراسیکیوشن کی لیگل ایڈ ایجنسی کی سمری ایک ماہ سے التوا کا شکار ہے

لاہور(اپنے نامہ نگارسے ) لیگل ایڈ ایجنسی کے سروس رولز اور رولز آف بزنس میں ترمیم نہ ہو سکی۔لیگل ایڈ ایجنسی کے رولز نہ بننے سے ادارہ کی بھرتیاں نہ ہو سکیں۔ اس سلسلہ میں سیکرٹری پبلک پراسیکیوشن کا محکمہ قانون سے مسلسل رابطہ میں ہے ۔ لیگل ایڈ ایجنسی کے تحت غریب لوگوں کو مفت وکیل ملے گا۔ مجسٹریٹ سے لے کر سپریم کورٹ تک مفت وکیل فراہم کیا جائے گا جبکہ لیگل ایڈ ایجنسی کے رولز آف بزنس مسلسل التوا کا شکار ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں