انتقال کرجانے والے کو ٹیکس ریکوری کا نوٹس، عدالت نے جواب طلب کرلیا

 انتقال کرجانے والے کو ٹیکس ریکوری کا  نوٹس، عدالت نے جواب طلب کرلیا

فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے مرحوم کو ٹیکس ریکوری کا نوٹس بھجوا دیا ۔عدالت نے ایف بی آر کو فوت ہونے والے کو ٹیکس کے نوٹس پرعملدرآمد روک دیا

لاہور (کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔ عدالت نے چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو اور دیگر فریقین سے آئندہ سماعت پر جواب طلب کرلیا اور حکم دیا کہ آئندہ سماعت تک درخواستگزار کے خلاف تادیبی کارروائی نہ کی جائے ، سرکاری وکیل نے جواب کیلئے وقت مانگ لیا۔ عدالت میں درخواست مرحوم گلریز کے بیٹے فرحان نے دائر کی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں