ایف آئی اے کا ترین اور شہباز شریف کو گرفتار نہ کرنیکا فیصلہ

ایف آئی اے کا ترین اور شہباز  شریف کو گرفتار نہ کرنیکا فیصلہ

ایف آئی اے نے جہانگیر ترین، ان کے بیٹے علی ترین اور شہباز شریف، حمزہ شہباز کو گرفتار نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے

لاہور( نمائندہ دنیا ،مانیٹرنگ ڈیسک) ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے اپنی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر کو بھجوا دی اور اب جہانگیر ترین، شہباز شریف سمیت دیگر شوگر ملز مالکان کے خلاف کارروائی ایف آئی اے کی بجائے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کرے گا۔ایف آئی اے نے اس حوالے سے تفصیلی تحقیقاتی رپورٹ مکمل کی جس کے مطابق شوگر ملز مالکان سٹہ بازی میں ملوث پائے گئے ہیں اور 100 ارب روپے سے زائد کی رقم چینی کی سٹہ بازی کے ذریعے کمائی گئی جب کہ چینی کی ذخیرہ اندوزی میں بھی شوگر ملز مالکان ملوث ہیں جب کہ جہانگیر ترین، حمزہ شہباز، شہباز شریف، خسرو بختیار سمیت دیگر شوگر ملز مالکان کے کیش بوائے اور سٹہ باز بروکرز بھی ایک ہی نکلے ۔ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ جب تحقیقات مکمل ہوگئیں تو ضروری نہیں کہ گرفتار بھی کیا جائے ، تمام ریکارڈ اور تحقیقاتی رپورٹ ڈی جی ایف آئی اے سمیت شہزاد اکبر کو بھی فراہم کر دی گئی ، چینی کی سٹہ بازی کی وجہ سے اربوں روپے کا ٹیکس بھی چوری کیا گیا اور ایف آئی اے ٹیکس ریکور نہیں کرسکتی، یہ کام ایف بی آر کا ہے ، ایف آئی اے نے جو فراڈ ہوا اس کی مکمل چھان بین کی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں