بھٹے زگ زیگ پرمنتقل نہ کرنیوالوں کو 50ہزارروپے جرمانے کا حکم

بھٹے زگ زیگ پرمنتقل نہ کرنیوالوں کو 50ہزارروپے جرمانے کا حکم

آلودگی پھیلانے والوں سے رعایت نہیں ہوگی،دوبارہ غلطی پرایک لاکھ جرمانہ:ہائیکورٹ

لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم کا بڑا فیصلہ،عدالت نے اینٹوں کے بھٹہ زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل نہ کرنے والے بھٹہ مالکان پر50ہزار روپے جرمانہ عائد کرنے کا حکم دیدیا۔ جسٹس شاہد کریم نے 5 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے ماحولیاتی آلودگی کے خلاف کیس کی سماعت کی ۔ دوران سماعت عدالت کو بتایا گیا کہ اینٹوں کے بھٹے زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل نہ کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے لیکن متعدد بھٹہ مالکان نے عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہیں کیا۔جسٹس شاہد کریم نے 5 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ عدالت نے فیصلے میں قرار دیا کہ ماحول کو آلودگی سے پاک کرنا اولین ترجیح ہے ۔ ماحول کی آلودگی کا باعث بننے والے کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ۔عدالت نے بھٹوں کو زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل نہ کرنے والے بھٹہ مالکان پر 50ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا۔ عدالت نے فیصلہ میں قرار دیا کہ غلطی دہرانے والے بھٹہ مالک کو ایک لاکھ روپے جرمانہ کیا جائے ۔ عدالت نے عمل درآمد رپورٹ آئندہ ہفتے طلب کرلی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں