کانسٹیبل کے قتل میں ملوث ڈاکو مقابلے میں ہلاک

کانسٹیبل کے قتل میں ملوث ڈاکو مقابلے میں ہلاک

ڈاکیتی وچوری کی وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے ،زیورات ،قیمتی سامان سے محروم

لاہور(خبر نگار سے )سندر کے علاقہ میں مبینہ پولیس مقابلہ میں ڈاکو ہلاک جبکہ اسکے 3ساتھی فرار ہو گئے ۔ پولیس کے مطابق سندر کے علاقے میں سی آئی اے ماڈل ٹاؤن پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ، اس دوران گولیاں لگنے سے ڈاکو ہلاک ہوگیا ، پولیس کے مطابق ہلاک ہونیوالے ڈاکو نے چند روز قبل فائرنگ کر کے کانسٹیبل قیصر کوشہید کردیا تھا،ڈاکو ڈکیتی ، قتل،اغوا پولیس اہلکار کو شہید سمیت سنگین مقدمات میں مطلوب تھا ۔اس دوران تین ڈاکو رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے ، چاروں ڈاکو سندر کے علاقہ میں فیکٹری میں رہائش پذیر تھے ،ہلاک ڈاکو کو کانسٹیبل راحیل نے شناخت کیا اور بیان دیا کہ کانسٹیبل قیصر کو اسی ڈاکو نے فائرنگ کرکے شہید کیا تھا۔علاوہ ازیںشہر میں چوری وڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے ، زیورات اور دیگر قیمتی سامان چھین لیا گیا۔فیصل ٹاؤن میں ڈاکو ابراہیم بٹ نامی شہری سے 5لاکھ روپے اور دیگر سامان، مناواں میں چور عالمگیر کے گھر سے 5تولے سونے کے طلائی زیورات اور 6لاکھ نقدی اور دیگر سامان ،قلعہ گجر سنگھ میں ڈاکوؤں نے ملک نور کے گھر سے 4لاکھ 11ہزار کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر سامان ،مسلم ٹاؤن میں ڈاکوؤں نے یاسین کے گھر سے 6لاکھ 75ہزار کی نقدی ،طلائی زیورات اور دیگر سامان، شادباغ میں ڈاکوؤں نے یوسف کے گھر سے 7 لاکھ 40 ہزار کی نقدی اور دیگر سامان،جنوبی چھاؤنی میں ڈاکوؤں نے پرویز کے گھر سے 4لاکھ 84ہزار کی نقدی اور دیگر سامان،لاری اڈا میں ڈاکوؤں نے ہاشم سے 3 لاکھ 30 ہزار ، لیاقت آباد میں ڈاکوؤں نے صابر سے 2 لاکھ 13 ہزار کی نقدی موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ ستوکتلہ میں نفیس سے 25ہزار روپے اورموبائل فون چھین لیا گیا ۔ نولکھا کے علاقے میں اویس سے 20ہزار روپے اورموبائل فون چھین لیا گیا ، شیرا کوٹ میں مجاہد سے 15ہزار روپے اورموبائل فون چھین لیا گیا۔کوٹ لکھپت کے علاقے میں ریاض سے 10ہزار روپے اور موبائل فون چھین لیا گیا ۔ ڈیفنس سے ارشد ، گلبرگ سے فیصل ،شادمان سے دانش ،اور چوہنگ سے انوار کی گاڑیاں جبکہ رائے ونڈ سے وحید ، رنگ محل سے ریحان ، شادمان سے عرفان ، گارڈن ٹاؤن سے راشد ، ملت پارک سے کاشف اور قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ سے شہزاد کی موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں