مزنگ:ٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق
مزنگ کے علاقے میں ٹریفک حادثے کے دوران معمر موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا
لاہور(خبر نگا رسے ) پولیس نے لاش کو مردہ خانے منتقل کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق مزنگ کے علاقے سعدی پارک میں تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار 60سالہ اصغر موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا ۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش مردہ خانے منتقل کردی ۔ پولیس کے مطابق مفرور ٹرک ڈرائیور کی تلاش جاری ہے ۔