پاک، افغان ،سعودی علما کانفرنس14 نکاتی ’’افغانستان امن اعلامیہ ‘‘جاری

پاک، افغان ،سعودی علما کانفرنس14  نکاتی ’’افغانستان امن اعلامیہ ‘‘جاری

افغانستان میں قیام امن کیلئے پاک افغان و سعودی علماء کانفرنس کا 14 نکاتی‘‘افغانستان امن اعلامیہ’’جاری کر دیا گیا

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے ، مانیٹرنگ ڈیسک)وزارت مذہبی امور کے مطابق رابطہ عالم اسلامی کے زیر انتظام مکہ مکرمہ میں منعقدہ کانفرنس میں پاکستان سے وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کی قیادت میں ڈاکٹر قبلہ ایاز ، پاکستانی سفیر بلال اکبر اور او آئی سی میں مستقل مندوب رضوان سعید شیخ نے شرکت کی۔ اسلام آباد اور کابل سے متعدد علما کرام ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے ۔ پاکستان سے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کرنے والے علما کرام میں مفتی تقی عثمانی ، طاہر محمود اشرفی، مولانا عبد الخبیر آزاد، پروفیسر ساجد میر،مولانا حنیف جالندھری،مولانا عبد المالک، علامہ افتخار نقوی، مولانا محمد شریف سیالوی،ڈاکٹرراغب نعیمی، مولانا عبد الکریم، مولانا فضل الرحمن خلیل ،مولانا حامد الحق، یوسف الدرویش اور دیگرنے شرکت کی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں