سابق لیگی رہنما عبدالقادر بلوچ کی زرداری اور بلاول سے ملاقات

سابق لیگی رہنما عبدالقادر بلوچ  کی زرداری اور بلاول سے ملاقات

پیپلزپارٹی ( پارلیمنٹرینز )کے صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری سے جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے ملاقات کی

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)آصف زرداری، بلاول اور جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ کے درمیان مجموعی سیاسی صورت حال پر بات چیت کی گئی ۔ اس موقع پر زرداری ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں پی پی پی بلوچستان کے رہنما اور سینیٹر صابر بلوچ بھی موجود تھے ۔ یاد رہے کہ پیپلز پارٹی میں شامل ہونے والے سابق وزیر جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ (ن) لیگ میں رہ چکے ہیں ۔ علاوہ ازیں ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے پی ٹی آئی کے بجٹ کو عوامی نہیں بلکہ سیاسی قرار دیتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی سلیکٹڈ حکومت کے سلیکٹڈ بجٹ کو ماننے سے انکار کرتی ہے ،اپنے بیان میں انہوں نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ عمران خان کی حکومت نے صرف شرح سود میں ردوبدل کرکے قومی خزانے کو ایک ہزار ارب روپے تک کا نقصان پہنچایا ، عمران خان نے مخصوص سرمایہ داروں کے دو ارب ڈالر بیرون ملک سے منگوائے اور شرح سود 13.25 فیصد مقرر کرکے اپنے دوستوں کو فائدہ پہنچا کر پیسے واپس کردئیے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں