امریکا سے فوجی تعاون کے بدلے آئی ایم ایف سے مراعات لینے کی بات نہیں کی،وزیر خزانہ

امریکا سے فوجی تعاون کے بدلے  آئی ایم ایف سے مراعات لینے کی  بات نہیں کی،وزیر خزانہ

وفاقی وزیرخزانہ شوکت ترین نے برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیرخزانہ شوکت ترین نے برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز کی رپورٹ مسترد کردی جس میں ان کے حوالے سے کہا گیا تھا کہ امریکی فوج کے ساتھ تعاون کا فائدہ اٹھاتے ہوئے آئی ایم ایف سے مراعات حاصل کی جائیں گی۔ جمعرات کو اقتصادی سروے پیش کرنے کے بعد سوالوں کے جواب دیتے ہوئے وزیرخزانہ نے کہا میں واضح کرتا چلوں کہ برطانوی اخبار کو یہ ایک گھنٹہ طویل انٹرویو تھا جو 19 پوائنٹس پر مبنی تھا، اس میں ایک مرتبہ امریکا کا حوالہ دیا گیا تھا جب پاکستان کے امریکا کے ساتھ تعلقات کے بارے میں پوچھا گیا۔ اس حوالے سے میں نے جواب دیا تھا کہ امریکا نے فوجی تربیت کیلئے کچھ رقم کی بات کی تھی، اس کے علاوہ انہوں نے کوئی اور پیسہ نہیں دیا اور نہ ہی ہم چاہتے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں