ملک میں گدھوں کی تعداد میں ایک لاکھ اضافہ
ملک میں ایک سال کے دوران گدھوں کی تعداد میں ایک لاکھ کا اضافہ ہوا ہے
اسلام آباد(دنیانیوز) اقتصادی جائزہ رپورٹ کے مطابق ایک سال کے دوران گدھوں کی تعداد 55 لاکھ سے بڑھ کر 56 لاکھ ہوگئی۔ بھیڑوں کی تعداد 4 لاکھ اضافہ کے ساتھ 3 کروڑ 12 لاکھ سے بڑھ کر 3 کروڑ 16 لاکھ ہوگئی۔ بکریوں کی تعداد 21 اضافہ کے ساتھ 7 کروڑ 82 لاکھ سے بڑھ کر 8 کروڑ 3 لاکھ ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق مویشیوں کی تعداد سالانہ بنیاد پر 19 لاکھ کے اضافے 4 کروڑ 96 لاکھ سے بڑھ کر 5 کروڑ 15 لاکھ ہوگئی ہے ۔ بھینسوں کی تعداد 12 لاکھ اضافہ کے ساتھ 4 کروڑ 12 لاکھ سے بڑھ کر 4 کروڑ 24 لاکھ ہوگئی۔ 13 سال سے گھوڑوں کی تعداد میں کوئی اضافہ نہیں ہوا، 16 سال سے خچروں کی تعداد میں کوئی اضافہ ہوا نہ ہی کمی ہوئی۔ پانچ سال سے اونٹوں کی تعداد میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ اونٹ 11 لاکھ، گھوڑے 4 لاکھ اور خچروں کی تعداد 2 لاکھ تک ہے ۔