ماتحت عدلیہ کے 57ججوں کے تقرر و تبادلے ،نوٹیفکیشن جاری

 ماتحت عدلیہ کے 57ججوں کے تقرر و تبادلے ،نوٹیفکیشن جاری

تبدیل ہونے والوں میں 21ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن، 22سول ججز شامل

لاہور (کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب کی ماتحت عدلیہ کے 57ججوں کے تقرر و تبادلے کردیئے ۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ قاسم خان کی منظوری کے بعد ججز کے تقرر و تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ تبدیل ہونے والوں میں 21ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز اور 22سول ججز شامل ہیں۔ ایڈیشنل سیشن جج پتوکی فرخ حسین لاہور ، ایڈیشنل سیشن جج لاہور چودھری قاسم جاوید گوجر خان، ایڈیشنل سیشن جج شعیب انور قریشی ڈائریکٹوریٹ ڈسٹرکٹ جوڈیشری ہائیکورٹ، ایڈیشنل سیشن جج قصور سید علی عباس لاہور، ایڈیشنل سیشن جج راولپنڈی ظفر اقبال سیال کا لاہور تبادلہ کردیا گیا۔ سول جج نعیم شہباز لاہور سے راولپنڈی ،تصور حسین احمد پور سے ڈی جی خان ،خاور علی خان ڈی جی خان سے شجاع آباد،عبدالستار راولپنڈی سے فتح جنگ ،زاہد عباس فتح جنگ سے راولپنڈی، محمد آصف کا ڈی جی خان سے رحیم یار خان تبادلہ کیا گیا ۔ ان ججز کو 14 جون تک نئی تعیناتی کا چارج سنبھالنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ نے ترقی پانے والے 14سیشن ججز او ایس ڈی تعینات کردیئے ، ان میں سیشن جج عارف رانا، صفدر علی بھٹی،عبدالحسنات، محمد ذوالقرنین، اعجاز بٹ، عارف محمود خان، عارف خان نیازی، ندیم شوکت،نعیم احمد، عارف حمید شیخ، اسلم گوندل، اعجاز رحمن،محمد رمضان،نعیم شیخ اور شبانہ رسالت شامل ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں