ہر شہری گھرانے کو کاروبار کیلئے 5لاکھ تک بلاسود قرض مل سکے گا

ہر شہری گھرانے کو کاروبار کیلئے 5لاکھ تک بلاسود قرض مل سکے گا

کم لاگت گھروں کی تعمیر کیلئے 20لاکھ تک سستے قرضے ، ہر گھرا نے کیلئے صحت کارڈ ، کاشتکار وں کو ہر فصل کیلئے ڈیڑھ لاکھ روپے بلاسود قرضے دیں گے ، شوکت ترین

اسلام آباد(رپورٹنگ ٹیم ،صباح نیوز)وفاقی حکومت نے بجٹ میں اعلان کیا ہے کہ ہر شہری گھرانے کو کاروبار کے لیے 5 لاکھ روپے تک بلاسود قرض دیں گے ۔ جمعہ کو قومی اسمبلی میں وزیر خزانہ نے کہاہر کاشت کار گھرانے کو ہر فصل کی کاشت کے لئے ڈیڑھ لاکھ روپے بلاسود قرض دیں گے ۔ اسی طرح ٹریکٹرز اور مشینی امداد کے لئے 2 لاکھ روپے تک بلاسود قرضہ دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کم لاگت گھروں کی تعمیر کے لیے 20 لاکھ روپے تک سستے قرضے ، ہر گھرانے کو صحت کارڈ اور ایک فرد کو مفت تکنیکی تربیت دی جائے گی۔ گھر کی خرید یا تعمیر میں مدد کے لیے 3 لاکھ روپے سبسڈی دی جارہی ہے جس کے لیے بجٹ میں 33 ارب روپے رکھے گئے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں