سکولوں میں 2ہفتے بعد گرمیوں کی چھٹیاں دینگے :مرادراس

سکولوں میں 2ہفتے بعد گرمیوں کی چھٹیاں دینگے :مرادراس

اساتذہ کیلئے ای ٹرانسفر، ای لیو، ای ریٹائرمنٹ سے رشوت کا خاتمہ ہوگیا ، تعلیمی معیار جانچنے کیلئے والدین کیلئے ایپ متعارف کرائینگے :وزیر تعلیم

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر،دنیا نیوز)صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے کہا ہے کہ بچے ایک سال سے چھٹیاں منا رہے ہیں، امتحانات مکمل ہو جائیں، دو ہفتے بعد سکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں دے دیں گے ،وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں اساتذہ کو تعلیم کے علاوہ ہر مسئلے پر الجھایا گیا تھا ہم اساتذہ کے لئے اہم اقدامات کرنے جا رہے ہیں، ای ٹرانسفر کے ذریعے پچھلے سال 70 ہزار تبادلے کیے ، پورٹل سے تبادلوں کیلئے رشوت کا خاتمہ ہوگیا، پہلے رشوت دے کرآرام سے تبادلہ ہو جاتا تھا، اساتذہ کی چھٹیاں بھی ای لیو کے ذریعے کر دی گئی ہیں، ای ریٹائرمنٹ کے تحت ایپ سے ریٹائرمنٹ کیلئے اپلائی کیا جاسکتا ہے ، اساتذہ کی اے سی آر پر دستخط کیلئے پہلے 10 سال لگ جاتے تھے ، رشوت کے بغیر اے سی آر پر دستخط نہیں کیے جاتے تھے ، اے سی آر کا نظام بھی آن لائن کر دیا ہے ، ٹیچرز کی اے سی آر پر6 دن میں دستخط کرنا ہوں گے ، انہوں نے کہا کہ تعلیمی معیار جانچنے کیلئے والدین کیلئے بھی ایپ متعارف کرا رہے ہیں، ماں باپ ایپ سے بچے کیلئے قریبی سکول کا انتخاب کرسکیں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں