بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کا کنٹرول نجی شعبے کو دینے کی منظوری دیدی :تابش گوہر

بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کا کنٹرول نجی شعبے  کو دینے کی منظوری دیدی :تابش گوہر

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے توانائی تابش گوہر نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کا کنٹرول نجی شعبے کو دینے کی منظوری دے دی ہے

اسلام آباد (این این آئی)سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں تابش گوہر نے کہا کہ ہم نے بجلی طلب و رسد میں توازن لانا ہے اور شعبے میں اصلاحات کرنی ہیں، 48 سے 72 گھنٹوں میں غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی وجوہات میں تربیلا سے 3 ہزار میگا واٹ بجلی کا نہ آنا بھی شامل تھا،انہوں نے کہاکہ کے الیکٹرک کو نیشنل گرڈ سے 550 میگاواٹ اضافی بجلی دینے سے بھی لوڈ شیڈنگ بڑھی، اب صورت حال بڑی حد تک بہتر ہو چکی ہے ، تھرمل پاور پلانٹس کو چلانے کیلئے تیل درکار ہوتا ہے ، ماضی کے معاہدوں کے باعث تھرمل پاورپلانٹس سے گردشی قرضے بڑھتے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں