گورنرپنجاب کی وزیرخارجہ سے ملاقات

گورنرپنجاب کی وزیرخارجہ سے ملاقات

گورنر پنجاب اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے درمیان اسلام آباد میں ملاقات ہوئی

اسلام آباد،راولپنڈی،لاہور(خصوصی نیوزرپورٹر، نیوزرپورٹر،سیاسی رپورٹرسے )اس موقع پر دونوں رہنمائوں نے سانحہ کینیڈا پر وزیراعظم جسٹن ٹروڈوکے مثبت ردعمل کا خیرمقدم کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا کہ اسلامو فوبیا کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں، سانحہ کینیڈا میں ملوث شخص کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے ۔ علاوہ ازیں پنجاب ہائوس میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سرور نے کہا کہ دنیا میں امن کا راستہ مسئلہ فلسطین اور مسئلہ کشمیر کے حل سے ہی نکلتا ہے ،مری سے نمائندے کے مطابق پی ٹی آئی رہنما سردارسلیم سے ملاقات میں گورنرنے کہا کہ حکومت مہنگائی اور بیروزگاری کے خاتمے کیلئے کوشاں ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں