روس نے پاکستانی چاول پرپابندی ہٹالی،برآمدات بڑھائینگے :فخرامام
وفاقی وزیر برائے نیشنل فوڈ سکیورٹی سید فخر امام نے کہا ہے کہ ریسرچ اور ٹیکنالوجی پر مبنی زراعت کرنیوالے دنیا میں آگے ہی
اسلام آباد(آئی این پی)، پاکستان کی چاول کی برآمدات 2.5 ارب ڈالر ہیں، پاکستان 140 ممالک کو چاول برآمد کررہا ہے ، روسی حکومت نے چاول کی برآمد پر پابندی اٹھالی۔ پریس کانفرنس میں فخرامام نے کہا روسی حکومت نے 2 سال قبل پاکستان کے چاول پر پابندی عائد کی تھی، یہ محکمہ تحفظ نباتات اور وزارت تجارت کی کوشش سے ممکن ہوا، اس سال ملک میں چاول کی ریکارڈ 84 لاکھ ٹن چاول کی پیداوار ہوئی، ہماری کوشش ہے برآمدات بڑھائی جائیں، 75 سے 80 فیصد برآمدات کا انحصار زراعت پر ہے ، انڈسٹری کے 75 فیصد خام مال کا انحصار بھی زراعت پر ہے ، ہم ڈیپارٹمنٹ آف پلانٹ پروٹیکشن کو عالمی معیار کے مطابق لانا چاہتے ہیں۔