بجٹ میں اعداد و شمار کا گورکھ دھندہ نہیں پیش کیا گیا: شجاعت

بجٹ میں اعداد و شمار کا گورکھ  دھندہ نہیں پیش کیا گیا: شجاعت

سابق وزیر اعظم چودھری شجاعت حسین نے کہاہے کہ وزیر خزانہ شوکت ترین کی بجٹ تقریر بڑی مثبت اور سادہ تھی،تقریر میں اعداد و شمار کا گورکھ دھندہ نہیں پیش کیا گیا

لاہور( سیاسی رپورٹرسے ) اپنے ردعمل میں انہوں نے کہاکہ بجٹ میں عوامی مسائل کی آگاہی اور ان کا حل نکالنے کیلئے مثبت تجاویز پیش کرنے کی کوشش کی ہے ۔ ماضی کی طرح روایتی سیاسی تقریر نہیں جس میں وزیراعظم کی مدح سرائی زیادہ کی جاتی تھی تاکہ اگلی صبح وزیراعظم کو یہ بتایا جا سکے کہ انہوں نے کیا تیر مارنے کی کوشش کی ہے اس کی بجائے عام آدمی کے مسائل پر زیادہ فوکس کیا گیا ۔شجاعت نے کہاکہ بجٹ کا فائدہ تب ہے کہ تنخواہ دار اور مزدور طبقے کو عملی طور پر فائدہ پہنچے ،ٹیکس کا اثر سب سے زیادہ تنخواہ دار طبقہ پر پڑتا ہے ،کاروباری طبقہ دو روپے کی چیز چار روپے میں بیچ کر کسی نہ کسی طرح اپنا نقصان پورا کر لیتا ہے ،لیکن تنخواہ دار طبقہ اپنی آمدن خود نہیں بڑھا سکتا اس کا سارا انحصار مالک پر ہوتا ہے ۔چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ سرمایہ دار طبقہ مہنگائی اور موجودہ حالات کو مدنظر رکھ کر اپنے کاروبار کے منافع کا خصوصی حصہ ملازمین کیلئے رکھے تو عام آدمی کی زندگی بہتر ہو سکتی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں