تنخواہوں میں30فیصداضافہ،مزدور کی کم ازکم اجرت 30ہزار کی جائے :سراج الحق

تنخواہوں میں30فیصداضافہ،مزدور کی کم  ازکم اجرت 30ہزار کی جائے :سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ 8.5کھرب کے مجموعی وفاقی بجٹ میں سے 3ہزار 60ارب روپے سود اور قرضوں کی ادائیگی میں چلے جائیں گے

لاہور(سٹاف رپورٹر) پی ایس ڈی پی کے لیے رکھے گئے فنڈز بھی قرضوں کی ادائیگی کے لیے مختص رقم سے تقریباً 35فیصد کم ہیں۔سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کم از کم 30فیصد اضافہ ہونا چاہیے تھا،مزدور کی کم از کم اجرت 30ہزار مقرر کی جائے ۔ زراعت کے لیے صرف 112ارب روپے مختص کیے گئے ۔ ایگری کلچر سیکٹر میں جدید ریسرچ، نئے بیجوں کی تیاری اور انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے کہیں زیادہ رقم درکار تھی۔ صوبوں کے لیے پی ایس ڈی پی میں سے 1235ارب روپے اونٹ کے منہ میں زیرہ ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں