بجٹ میں انٹرنیٹ ڈیٹاپر ٹیکس لگانے کاکوئی فیصلہ نہیں ہوا:حماد اظہر

بجٹ میں انٹرنیٹ ڈیٹاپر ٹیکس لگانے کاکوئی فیصلہ  نہیں ہوا:حماد اظہر

وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ وزیراعظم اور کابینہ نے بجٹ میں انٹرنیٹ ڈیٹا پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی لگانے کی منظوری نہیں دی

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کی بجٹ تقریر کے کچھ دیر بعد ٹوئٹر پر وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا وزیراعظم اور کابینہ نے انٹرنیٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی لگانے کی منظوری نہیں دی ہے اور اسے قومی اسمبلی میں منظوری کیلئے پیش کئے جانے والے فنانس بل میں شامل نہیں کیا جائے گا۔ دوسری جانب وزیراعظم کے مشیر شہباز گل نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ‘ایک تجویز دی گئی کہ انٹرنیٹ ڈیٹا پر فی GB پانچ روپے ٹیکس لگایا جائے تاہم وزیراعظم اور کابینہ نے اسے منظور نہیں کیا، وزیراعظم چاہتے ہیں انٹرنیٹ تک رسائی ہر شخص کو ہونی چاہیے اس لئے انٹرنیٹ پر کوئی اضافی ٹیکس نہیں لگایا جائے گا تاکہ یہ عام آدمی کی قوت خرید میں رہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں