بجلی مہنگی نہ کرنے پر آئی ایم ایف کو تحفظات ہیں:ڈاکٹر وقارمسعود

بجلی مہنگی نہ کرنے پر آئی ایم ایف کو تحفظات ہیں:ڈاکٹر وقارمسعود

معاون خصوصی ڈاکٹر وقار مسعود نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتیں نہ بڑھانے اور ٹیکس جمع کرنے کے مجوزہ طریقے پر ہچکچاہٹ دکھانے پر آئی ایم ایف کو تحفظات ہیں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے فنانس اینڈ ریونیو ڈاکٹر وقار مسعود خان نے ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا آئی ایم ایف نے حکومت کو کہا تھا کہ بجلی کے ٹیرف میں چار روپے کا اضافہ کیا جائے جس میں پہلے ہی 1.90 روپے کا اضافہ کیا جا چکا ہے ۔ ہمیں 1.90 روپے کے مزید اضافے کا کہا گیا، لیکن ہم نے درخواست کی کہ اسے ملتوی کیا جائے کیونکہ پہلے کیے گئے اضافے سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔ آئی ایم ایف کے پروگرام سے منسلک ہونے کے بعد حکومت بجلی کی قیمت 40 فیصد بڑھا چکی ہے لیکن اس کی انتظامیہ کہہ رہی ہے کہ یہ اضافہ پاکستان توانائی کے بیمار سیکٹر کا علاج نہیں ہے ۔ حکومت نے آئی ایم ایف کو گارنٹی دی تھی کہ وہ گردشی قرضے میں اضافہ نہیں ہونے دے گی اور مالی خسارے کے ہدف کی پابندی کرے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں