سول ایوی ایشن اتھارٹی:80فیصد بین الاقوامی پروازوں پر پابندی برقرار

سول ایوی ایشن اتھارٹی:80فیصد  بین الاقوامی پروازوں پر پابندی برقرار

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے 80 فیصد بین الاقوامی پروازوں پر پابندی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے

کراچی (سٹاف رپورٹر) سول ایوی ایشن اتھارٹی کے شعبہ ایئر ٹرانسپورٹ کی جانب سے جاری نوٹم کے مطابق بین الاقوامی پروازوں پر پابندی 30 جون 2021 تک لاگو رہے گی۔صرف 20 فیصد بین الاقوامی پروازیں آپریٹ ہوں گی۔ بیرون ممالک سے یومیہ 6 ہزار مسافروں کو پاکستان آنے کی اجازت ہو گی۔ خیال رہے کہ اس سے قبل سول ایوی ایشن اتھارٹی نے سفری ہدایت نا مے میں 23 ممالک بشمول بھارت کو کیٹیگری سی میں شامل کیا تھا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں