سیاسی جماعتوںکی آمدن کاروباری تصورنہیں ہوگی
حکومت نے فنانس بل 2021-22 میں ایک ترمیم متعارف کروادی ہے جس کے تحت تمام سیاسی جماعتوں کو ہونے والی آمدن کاروبار سے آمدن تصور نہیں کی جائے گی
اسلام آباد(خبرنگارخصوصی) فنانس بل کے ذریعے انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کی سیکشن 66 میں ترمیم کے تحت سیاسی جماعتوں کی ملکیتی عمارات سے حاصل ہونے والی آمدن پر انکم ٹیکس لگانے کیلئے اسے کاروباری آمدن تصور نہیں کیا جائے گا بلکہ عمارت کا کرایہ مالکان کی انفرادی ملکیت تصور کرکے انکم ٹیکس کی تشخیص کی جائے گی۔