بائونس چیک بارے کیس کی سماعت نیب کا اختیار نہیں :ہائیکورٹ

 بائونس چیک بارے کیس کی سماعت  نیب کا اختیار نہیں :ہائیکورٹ

لاہور ہائیکورٹ نے قرار دیا ہے کہ نیب چیک کیش نہ ہونے کے کیس کی تحقیقات کا اختیارنہیں رکھتا

لاہور( کورٹ رپورٹر ) لاہور ہائیکورٹ نے عاطف سعید کی درخواست پر فیصلہ جاری کرتے ہوئے جسٹس آف پیس کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ ملزم کے نیب کی حراست میں ہونے کی وجہ سے جسٹس آف پیس نے درخواست گزار کو نیب سے رجوع کرنے کا حکم دیا تھا۔ لاہور ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ چیک بائونس ہونا اور نیب آرڈیننس کی روشنی میں دو مختلف قوانین کے مختلف جرائم ہیں۔ نیب کا ریفرنس صادق آباد میں عوام الناس سے فراڈ سے متعلق ہے جبکہ درخواست گزار کا کیس تحصیل چشتیاں میں زمین کی خریداری کیلئے چیک باؤنس ہونے کا ہے ۔ دو مختلف قوانین کے تحت درج دو مختلف مقدمات کے ٹرائل کے طریقہ کار بھی علیحدہ ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں