زرداری کیخلاف پارک لین ریفرنس کے 2اہم کردار گرفتار

زرداری کیخلاف پارک لین ریفرنس کے 2اہم کردار گرفتار

وحید اوراقبال پر 118کنال زمین زرداری کی کمپنی کے نام منتقل کرنے کا الزام

اسلام آباد(اپنے نامہ نگارسے )چیئرمین نیب کی ہدایت پر جعلی اکاؤنٹس کیسز میں اہم پیشرفت ہوئی ہے ،آصف علی زرداری کیخلاف پارک لین ریفرنس کے دو اہم کردار گرفتار کرلئے گئے ۔ہفتہ کو نیب کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سابق ممبر ماحولیات میاں وحید الدین اور تحصیلدار اقبال کو گرفتار کرلیا گیا،گرفتار دونوں ملزمان کو احتساب عدالت کے ایڈمنسٹریٹو جج محمد بشیر کے سامنے پیش کیا گیا ۔ نیب کے حکام نے ملزمان سے تفتیش کیلئے ریمانڈ کی استدعاکی جس پر عدالت نے دونوں گرفتار ملزمان کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا۔ ملزمان پر 118 کنال زمین غیر قانونی طور پر آصف زرداری کی کمپنی کے نام منتقل کرنے کا الزام ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں