احتساب عدالت:وفاقی وزیرخسرو بختیار اور بھائی کیخلاف نیب تحقیقات مکمل کرنیکی درخواست مسترد

 احتساب عدالت:وفاقی وزیرخسرو  بختیار اور بھائی کیخلاف نیب تحقیقات  مکمل کرنیکی درخواست مسترد

احتساب عدالت لاہور کے ایڈمن جج شیخ سجاد احمد نے وفاقی وزیر خسرو بختیار اور ان کے بھائی کے خلاف نیب تحقیقات مکمل کرنے کی درخواست مسترد کر دی

لاہور (اپنے خبر نگار سے )فاضل جج نے قرار دیا کہ درخواست نیب عدالت کے دائرہ اختیار میں نہیں آتی ،درخواست احسن عابد کی جانب سے وکیل آفتاب باجوہ نے دائر کی ،درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ 2018 میں خسرو بختیار اور ان کے بھائی کے خلاف انکوائری ملتان میں ہوئی ،اعلیٰ عدالت نے قانون کے مطابق کارروائی مکمل کرنے کی ہدایت کی ، نیب نے عدالتی احکامات کے باوجود دونوں بھائیوں کے خلاف تحقیقات مکمل نہیں کیں ،عدالت نیب کے حکام سے ریفرنس سے متعلق رپورٹ طلب کرے ،نیب کے پراسیکیوٹر حافظ اسد اللہ اعوان نے نیب کی جانب سے دلائل دیتے ہوئے بتایا کہ احتساب عدالت تفتیش کی سٹیج پر کیس طلب نہیں کر سکتی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں