11ماہ:کمرشل بینکوں کو 535ارب 48 کروڑروپے قرض واپس

11ماہ:کمرشل بینکوں کو 535ارب  48 کروڑروپے قرض واپس

وزارت خزانہ نے رواں مالی سال 2020-21 کے گیارہ ماہ میں کمرشل بینکوں کو 535ارب 48 کروڑ28 لاکھ57ہزار روپے قرض واپس کیاہے

اسلام آباد(نیوز رپورٹر) وزارت خزانہ نے ملکی و غیر ملکی کمرشل بینکوں کو قرض ادائیگی کی مد میں رواں مالی سال میں 647ارب 21کروڑ25لاکھ روپے قرض واپسی کابجٹ مختص کیاہے ۔ وزارت خزانہ نے 30جون2021تک کمرشل بینکوں کو مالی سال میں مختص کردہ بجٹ میں سے مزید 111ارب 72کروڑ96لاکھ42ہزارروپے قرض واپس کرنے کاتخمینہ لگایاہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں