فیروزوالا ، قصور: ٹریفک حادثات،6افرادجاں بحق،15زخمی

فیروزوالا ، قصور: ٹریفک حادثات،6افرادجاں بحق،15زخمی

نظام پورہ میں کارموٹرسائیکلوں سے ٹکرا کر جوہڑ میں جاگری،3افرادچل بسے

فیروزوالا،قصور(تحصیل رپورٹر،نامہ نگار، خبرنگار)قصور اور فیروزوالا میں مختلف ٹریفک حادثات میں تین خواتین سمیت 6افرادجاں بحق،15شدیدزخمی ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق کالا خطائی روڈپر مزدا ٹرک بے قابو ہوکر درخت سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں خاتون تو بید بی بی جاں بحق اور ڈرائیور سمیت دو افراد زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں میں لطیف احمد اورتسلیم شامل ہیں۔ جی ٹی روڈ پر ویگن بے قابو ہو کر الٹ گئی جس کے نتیجے میں دس افراد زخمی ہوگئے ۔پتوکی سے چونیاں جانیوالی گاڑی نظام پورہ کے نزدیک پہنچی تو اچانک اس کا ٹائر برسٹ ہو گیا اور کار بے قابو ہو کر دوموٹر سائیکلوں سے ٹکراتی ہوئی جوہڑمیں جاگری۔حادثے میں موٹرسائیکل سوارسعد، کار میں سوار دو بہنیں وزیراں بی بی اور نذیراں بی بی موقع پر جاں بحق ہو گئیں جبکہ آصف اقبال ، محمد اقبال ،عمران اور نامعلوم نوجوان شدیدزخمی ہو گئے ۔جمبر خالق چوک پرتیزرفتارٹرک کی ٹکر سے موٹرسائیکل سواراویس اور صادق جاں بحق ہوگئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں