قصور:تالاب میں ڈوب کر دوکمسن بھائی جاں بحق،ایک زخمی

قصور:تالاب میں ڈوب کر دوکمسن بھائی جاں بحق،ایک زخمی

انس،عمرکھیلتے ہوئے تالاب میں گرکر چل بسے ،ایان ہسپتال منتقل

قصور(نامہ نگار،نمائندہ دنیا)مصطفی آباد کے نوا حی گاؤں سرہالی کلاں کے نزدیک تالاب میں ڈوب کر دو کمسن لڑکے جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق 10 سالہ انس اس کا 5 سالہ بھائی عمر اور12 سالہ ایان گھر کے نزدیک کھیلتے ہوئے تالاب میں گرگئے ، جس کے نتیجے میں انس اور ایان جاں بحق جبکہ عمر زخمی ہو گیا ۔ جس کو چلڈرن ہسپتال لاہور منتقل کر دیا گیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں