شفیق آباد:نوجوان کو مرغا بناکر تشدد کا نشانہ بنادیا، 3ملزم گرفتار

شفیق آباد:نوجوان کو مرغا بناکر  تشدد کا نشانہ بنادیا، 3ملزم گرفتار

شفیق آباد کے علاقے میں بااثر افراد نے نوجوان کو مرغا بنا کر بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

لاہور(سپیشل کرائم رپورٹر)ویڈیو وائرل ہونے پر پولیس نے ملزموں کو گرفتارکر کے مقدمہ درج کر لیا ،تفصیلات کے مطابق شفیق آباد کے علاقے میں رنجش کی بنا پر ملزمان شہری رضوان کو دھوکا دہی سے ساتھ لے گئے اورپانچ گھنٹے حبس بیجا میں رکھا اور تشدد کرتے رہے ، تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے پر ایس پی نے ملزمان کو گرفتار کرنے کی ہدایت کی جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ماجد، شہر یار اور نعمان کو گرفتارکر کے مقدمہ درج کرلیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں