اوکاڑہ:ڈاکوئوں کی گھر میں گھس کر خاتون سے اجتماعی زیادتی

اوکاڑہ:ڈاکوئوں کی گھر میں گھس کر خاتون سے اجتماعی زیادتی

خاتون بچوں کے ساتھ رہائش پذیر تھی ،شوہر بیرون ملک مقیم، ڈاکو فرار ہوگئے ڈی پی او موقع پر پہنچ گئے ، ملزموں کی جلد گرفتاری کی یقین دہانی، مقدمہ درج

اوکاڑہ(نامہ نگار )تھانہ کینٹ کے علاقہ 25 فور ایل میں ڈاکوئوں نے گھر میں گھس کر خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنادیا، بتایا گیا کہ شادی شدہ خاتون بچوں کے ہمراہ گھر میں سورہی تھی کہ دو نامعلوم ڈاکو گھر میں گھس آئے جنہوں نے دوران ڈکیتی خاتون کو باندھ کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے ،خاتون کا شوہر کام کے سلسلے میں بیرون ملک مقیم ہے ، ڈی پی او اوکاڑہ فیصل شہزاد موقع پر پہنچ گئے اور کہا پولیس نے اہم شواہد اکٹھے کر لئے ہیں ملزموں کو جلد گرفتار کر لیا جا ئیگا ،واقعہ کا مقدمہ تھانہ کینٹ اوکاڑہ میں درج کر لیا گیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں