چوری ،ڈکیتی کی وارداتیں،مزاحمت پر شہری قتل

چوری ،ڈکیتی کی وارداتیں،مزاحمت پر شہری قتل

کوٹ لکھپت میں ڈاکوؤں نے عبدالرزاق کو گولی مار کر زخمی کردیا

لاہور(سپیشل کرائم رپورٹر،دنیا نیوز )صوبائی دارالحکومت میں چوری وڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے ، زیورات اور دیگر قیمتی سامان چھین لیا گیا۔جیا بگا روڈ پر ڈکیتی میں مزاحمت پر ڈاکوئوں نے شہر ی کو قتل کردیا ۔پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت عرفان کے نام سے ہوئی ہے ،سیف سٹی کے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے ملزموں کی شناخت جاری ہے ،سی سی پی او لاہور نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزموں کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے ۔کوٹ لکھپت کے علاقہ میں دوڈاکوؤں نے موبائل شاپ لوٹ لی اور مزاحمت پر عبدالرزاق کوگولی مار کر زخمی کردیاجسے ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ ڈاکو موقع سے فرار ہو گئے ۔ ہنجروال کے علاقے میں نامعلوم چور آصف حیدر کے گھر کے تالے توڑ کر 2لاکھ روپے ا ور دیگر سامان چوری کر کے فرار ہو گئے ۔ کاہنہ میں ڈاکوؤں نے ضرار حسین کے گھر گھس کر 4لاکھ 80 ہزار کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر سامان، رائیونڈ سٹی میں ڈاکوؤں نے طاہر نعمان کے گھر سے 3لاکھ 27 ہزار کی نقدی ،طلائی زیورات اور دیگر سامان، ڈیفنس میں ڈاکوؤں نے ابو سفیان کے گھر سے 4 لاکھ 75 ہزار کی نقدی لوٹ لی ۔ گڑھی شاہو میں ڈاکوؤں نے اسفند سے 85 ہزار کی نقدی اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ اقبال ٹائون کے علاقے میں ڈاکوؤں نے لیاقت سے 40 ہزار چھین لیے ۔ نصیر آباد میں ڈاکوؤں نے عاصم سے 11ہزار کی نقدی اور موبائل فون چھین لیا۔ شاہدرہ،گلشن اقبال سے گاڑیاں جبکہ سمن آباد،رنگ محل ،چوہنگ اور باغبانپورہ سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں