جان کو خطرہ :سکیورٹی مانگ لی

جان کو خطرہ :سکیورٹی مانگ لی

لیگی رہنماء کیپٹن( ر) صفدر نے سکیورٹی کیلئے آئی جی پولیس خیبر پختونخواکو خط لکھ دیا

اسلام آباد ( نیوز ایجنسیاں ) کیپٹن (ر)صفدر نے الزام لگایا کہ جسٹس (ر )اعجاز افضل کابھائی سجاد افضل اور بیٹا سیف افضل میری زمین پر قبضہ کرنا چاہتے ہیں،زمین 25 سال سے میرے قبضے میں ہے پہلے والد کی ملکیت تھی ۔ انہوں نے کہاکہ اپنی جماعت ن لیگ کی یوتھ ونگ کا صدر ہوں ۔پورے ملک کے دورے کرنے پڑتے ہیں، دوروں کے دوران مانسہرہ بھی جانا ہوتا ہے ،سجاد افضل اور سیف افضل سے جان کا خطرہ ہے ۔ انہوں نے کہاکہ 1973 کے آئین کے تحت اپنے حقوق کے حصول کے لیے یہ درخواست ریکارڈ کا حصہ بنا رہا ہوں۔ڈی پی او مانسہرہ اور دیگر پولیس افسروں کو لکھی گئیں درخواستوں کی کاپیاں بھی درخواست کے ساتھ منسلک ہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں