معاشی ترقی کے اعداد وشمار واضح
سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے وفاقی حکومت کے پیش کردہ بجٹ کو بہترین قرار دیتے ہوئے کہا ہے
لاہور(سپیشل رپورٹر) سینئر وزیر پنجاب عبدالعلیم خان نے وفاقی حکومت کے پیش کردہ بجٹ کو بہترین قرار دیتے ہوئے کہا ہے وفاقی حکومت کا یہ بجٹ موجودہ زمینی حقائق اورمستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کا آئینہ دارہے ۔حقیقی ترقی و خوشحالی کی داغ بیل ڈال دی گئی ،معاشی ترقی اور جی ڈی پی میں بہتری کے اعداد و شمار سب پر واضح ہو چکے ہیں ۔