53بار قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالی گاڑی پکڑی گئی

 53بار قوانین کی خلاف ورزی  کرنیوالی گاڑی پکڑی گئی

سٹی ٹریفک پولیس لاہور نے 53 مرتبہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑی پکڑ کر تھانے بند کروا دی

لاہور(سپیشل کرائم رپورٹر)تفصیلات کے مطابق سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے خلاف آپریشن کے دوران 53 مرتبہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی گاڑی کو 25 ہزار سے زائد کا جرمانہ عائدکرکے تھانے میں بند کروا دیا ۔ایس پی سٹی ٹریفک وسیم ڈار کا کہنا ہے کہ کار ڈرائیور نے 32 مرتبہ ٹریفک سگنل ، 18 مرتبہ اوورسپیڈنگ اور03 مرتبہ ون وے ٹریفک کی خلاف ورزی کی،مہم میں اب تک 20 ہزار سے زائد ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے کاغذات کو قبضہ میں لیاگیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں