لاہور ہائیکورٹ:روٹیشن پالیسی کے تحت 2ڈی آئی جیز کا تبادلہ روکنے کا تحریری حکم جاری

لاہور ہائیکورٹ:روٹیشن  پالیسی کے تحت 2ڈی آئی جیز  کا تبادلہ روکنے کا تحریری حکم جاری

لاہور ہائیکورٹ نے روٹیشن پالیسی کے تحت پنجاب کے 2ڈی آئی جیز شارق کمال اور شاہد جاوید کا دوسرے صوبے میں تبادلہ روکنے کا تحریری حکم جاری کر دیا

لاہور(کورٹ رپورٹر )چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ قاسم خان نے تحریری حکم جاری کیا۔چیف جسٹس قاسم خان کے روبرو مقصود بٹر اور رانا کامران ایڈووکیٹ نے دلائل دئیے ۔درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ ڈی آئی جی شارق کمال اور ڈی آئی جی شاہد جاوید کے روٹیشن پالیسی کے تحت تبادلے قانون وضوابط کے خلاف ہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں