سندھ کا بیراجوں پر غیر جانبدار مبصرین کی تعیناتی سے انکار
سندھ حکومت نے بیراجوں پر پانی کی مانیٹرنگ کیلئے غیر جانبدار مبصرین کی تعیناتی کی تجویز مسترد کردی اور کہا ہے
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک )سندھ حکومت نے بیراجوں پر پانی کی مانیٹرنگ کیلئے غیر جانبدار مبصرین کی تعیناتی کی تجویز مسترد کردی اور کہا ہے کہ اتفاق رائے کے بغیر بیراجوں پر غیر جانبدار مبصرین تعینات نہیں کیے جاسکتے ۔ ٹی وی کے مطابق سندھ حکومت کا مؤقف ہے کہ اتفاق رائے کے بغیر تعیناتی بے مقصد ہوگی۔محکمہ آب پاشی سندھ نے مبصرین کی تعیناتی اور خدشات سے متعلق خط ارسال کردیا ، جس میں کہا گیا ہے کہ صوبوں میں اتفاق رائے کے بغیر ارسا کی کوئی تجویز قابل قبول اور قابل عمل نہیں۔ خط میں واضح کیا گیا ہے کہ نہ ہم غیر جانبدار مبصرین تعینات کریں گے اور نہ ڈیٹا لینے دیں گے ۔محکمہ آب پاشی سندھ نے آبی وسائل کی تقسیم سے متعلق سنگین خدشات اور اعتراضات پر مبنی خط چیئرمین اور سیکرٹری ارسا کوارسال کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ارسا میں اکثریت سے مسترد ہونے کے باوجود تونسہ پنجند کینال چلائی جارہی ہے ، آبی معاہدے پر عمل سے متعلق سنگین آئینی خلا ہے ، سندھ پنجاب کے بیراجوں پرمانیٹرنگ کو مسترد کرتے ہیں، پانی کے مسئلے کے حل کیلئے قابل قبول اورباہمی مشاورت سے طریقہ کار اختیار کیاجائے ۔