4 خودکشیاں ، نوجوان وکیل نے کنپٹی پر گولی مارکر زندگی ختم کرلی

4 خودکشیاں ، نوجوان وکیل نے کنپٹی پر گولی مارکر زندگی ختم کرلی

رائیونڈ میں جمیل کی بیوی روٹھ گئی، منانے میں ناکامی پر جان دے دی،اہلیہ لاش پر دھاڑیں مار کر روتی رہی فیروزوالامیں گھریلو ناچاقی پر فہد اور وکی مسیح نے زہریلی گولیاں نگل لیں ،عبدالرزاق ایڈووکیٹ کی خودکشی کی وجہ کا پتا نہ چلا

لاہور،قصور ،فیروزوالا(سپیشل کرائم رپورٹر، نامہ نگار،نمائندہ دنیا، تحصیل رپورٹر)رائیونڈ ،پتوکی اور فیروزوالا میں 4افراد نے خودکشی کر لی، بتایا گیا کہ رائیونڈ میں 40سالہ جمیل نے بیوی کے روٹھنے اور منانے میں ناکامی پر زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کرلیا، اہلیہ شوہر کی لاش پر دھاڑیں مار کر روتی رہی،پتوکی کی شادمان کالونی میں عبدالرزاق بھٹی ایڈووکیٹ نے کنپٹی پر گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا ، خود کشی کی وجہ فی الحال سامنے نہیں آسکی ، پولیس مصروف تفتیش ہے ،فیروزوالا میں پیپلز کالونی کے رہائشی محنت کش کے بیٹے فہد احمد نے گھریلو ناچاقی پر زہریلی گولیاں نگل کر جان دے دی، شرقپور روڈ کی آبادی محلہ نبی پورہ کے رہائشی نوجوان وکی مسیح نے بھائی سے جھگڑے کے بعد زہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں