آئی ایم ایف کی شرائط پر پیش بجٹ سے غریب کوکوئی فائدہ نہیں ، فضل الرحمن

آئی ایم ایف کی شرائط پر پیش بجٹ سے غریب کوکوئی فائدہ نہیں ،  فضل الرحمن

جب تک آئی ایم ایف کی پالیسیاں چلتی رہیں گی اس وقت تک ملکی معیشت میں بہتری نہیں آسکتی ، سربراہ جے یو آئی سو دنوں میں ملک کی تقدیر بدلنے والوں نے ایک ہزار دنوں میں ستیاناس کردیا ،لاہور روانگی سے قبل رہنماؤں سے گفتگو

لاہور(سٹاف رپورٹر)پی ڈی ایم کے صدر اورجے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ آئی ایم ایف کی شرائط پر پیش ہونے والے بجٹ سے غریب کا کو ئی فائدہ نہیں ہو گا ،جے یو آئی پاکستا ن میں اسلام، آئین اور بنیادی انسانی حقوق سے متصادم کسی بھی قانون سازی کو قبول نہیں کرے گی ،مدارس اور مساجد کی خود مختاری پر کسی قسم کا سمجھوتہ یا بیرونی دبائو قبول نہیں کریں گے ،جب تک ملک میں آئی ایم ایف کی پالیسیاں چلتی رہیں گی اس وقت تک ملکی معیشت میں بہتری نہیں آسکتی ، وہ پارٹی رہنماؤں سے لاہور روانگی سے قبل گفتگو کررہے تھے ۔فضل الرحمن نے کہاکہ سو دنوں ملک کی تقدیر بدلنے والوں نے ایک ہزار دنوں میں ملک کا ستیاناس کردیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں