عوام دوست بجٹ نے اپوزیشن کو ناک آؤٹ کردیا:چوہان
وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے وفاقی بجٹ پر اپنے بیان میں کہا ہے
لاہور (سپیشل رپورٹر)وزیر جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے وفاقی بجٹ پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت نے عوام دوستی پر مبنی لازوال بجٹ پیش کیا ہے جس نے اپوزیشن کو یکسر ناک آؤٹ کردیا۔ انہوں نے کہا کہ سیلز ٹیکس 17 سے کم کر کے 12 فیصد جبکہ امپورٹ ڈیوٹی میں بھی کمی کر دی گئی ۔ حکومت کی جانب سے کسانوں کو ہر فصل اور زرعی مشینری کے لیے بلا سود قرضوں کے اعلان نے چھوٹے کاشتکاروں کے دل جیت لیے ۔