وفاقی بجٹ عوام نہیں آئی ایم ایف کیلئے ہے :سراج الحق

وفاقی بجٹ عوام نہیں آئی ایم ایف کیلئے ہے :سراج الحق

اڑھائی کروڑ نوجوان بیروزگار،پی آئی اے ،ریلوے سمیت کوئی ادارہ ٹھیک نہیں حکومت آزادکشمیر الیکشن میں مداخلت سے بازرہے :تقریب سے خطاب ،وفد سے گفتگو

پشاور(دنیا نیوز،نیوزایجنسیاں)امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے حکومت کا پیش کردہ بجٹ عوام نہیں بلکہ آئی ایم ایف کے لیے ہے ۔پشاور میں انسٹیٹیوٹ آف ریجنل سٹڈی کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں سراج الحق کا کہنا تھا اسلام نے معیشت کا ایجنڈا دیا لیکن اس پرعمل نہیں کر رہے ،پی آئی اے ، ریلوے ،سٹیل ملزسمیت کوئی ادارہ ٹھیک نہیں،ملک میں اڑھائی کروڑ نوجوان بے روزگار پھر رہے ہیں ۔ جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے قائم مقام امیر نورالباری سے گفتگو میں سراج الحق نے کہاوفاقی حکومت آزادکشمیر انتخابات میں مداخلت سے اجتناب کرے ، آزادکشمیر میں فری اینڈ فیئر انتخابات کا اہتمام کریں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں