گورنر پنجاب سے سپیکر اسد قیصر ،شاہ محمود کی ملاقات
بجٹ منظور کرا لیں گے ، مخالفین کو شکست کا سامنا کر نا پڑے گا ، چودھری سرور عمران کا ملک کو درست سمت لیجانااپوزیشن سے برداشت نہیں ہورہا، وزیر خارجہ
لاہور (سپیشل رپورٹر)گورنر پنجاب چودھری محمدسرور سے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی سمیت اراکین قومی اسمبلی نے گزشتہ روز ملاقات کی ۔گورنر پنجاب کی عوام دوست وفاقی بجٹ 2021/22پر وزیر خارجہ ،سپیکر قومی اسمبلی اور اراکین اسمبلی کو مبارکباددی جبکہ سیاسی ،حکومتی اور پار لیمانی امور سمیت دیگر ایشوز کے بارے میں بھی بات چیت کی۔ ملاقات کے دوران گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا انشا اللہ حکومت اتحادیوں سے ملکر آسانی سے وفاقی بجٹ منظور کروانے میں کامیاب ہوجائے گی اور مخالفین کو شکست کا سامنا کر نا پڑے گا ۔شاہ محمودقر یشی نے کہا کہ عمران خان ملک کو درست سمت میں لیکر جا رہے ہیں جو اپوزیشن سے برداشت نہیں ہورہا۔ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا کوئی ذاتی ایجنڈانہیں وہ ملکی ترقی اور استحکام چاہتے ہیں۔