بجٹ اجلاس ،وزراء وسیکرٹریزحاضری یقینی بنائیں:پرویزالٰہی

بجٹ اجلاس ،وزراء وسیکرٹریزحاضری یقینی بنائیں:پرویزالٰہی

14جون کو بجٹ نئی اسمبلی میں پیش ہوگا،سپیکر کا ایوان کا دورہ،اجلاس میں شرکت

لاہور (سپیشل رپورٹر،اپنے سیاسی رپورٹر سے )سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز ا لٰہی نے کہا ہے کہ بجٹ، کٹوتی کی تحریکوں اور جنرل ڈسکشن کے دوران متعلقہ وزراء اور سیکرٹریز ایوان میں موجود رہیں گے ۔تمام محکمہ جات کے سیکرٹریز اجلاس میں اپنی حاضری یقینی بنائیں ۔ 14جون کو بجٹ نئے ایوان میں پیش ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی اور بلڈنگز ڈیپارٹمنٹ کے افسران کے ہمراہ پنجاب اسمبلی کی نئی عمارت اور ایوان کا دورہ کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر سپیکر نے بلڈنگز ڈیپارٹمنٹ کے سٹاف کو اجلاس کے دوران موجود رہنے کی ہدایت کی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں