نواز شریف کے بیانیہ پر غور کرنیکی ضرورت :پرویز رشید

 نواز شریف کے بیانیہ پر غور  کرنیکی ضرورت :پرویز رشید

مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما وسابق وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا کہ نواز شریف کے بیانیہ کی بے جا مخالفت کے بجائے اس پر سنجیدگی سے غور کرنیکی ضرورت ہے

شیخوپورہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) یہ بیانہ کسی ادارہ کیخلاف نہیں بلکہ ملک وقوم ،جمہوریت ،آئین وقانون ،عدلیہ اور میڈیا کی بالادستی کا بیانہ ہے جس کو آج تمام اپوزیشن جماعتیں تسلیم کررہی ہیں نواز شریف اور شہباز شریف کابیا نیہ ایک ہے تاہم بات کرنے کا انداز مختلف ہوسکتا ہے اس کو اختلاف یاگروپ بندی کا نام نہیں دیا جاسکتا۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے رکن قومی اسمبلی میاں جاویدلطیف کی رہائشگاہ پر کیپٹن(ر) محمدصفدر ، عظمیٰ زاہد بخاری کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ڈنڈے اورطاقت کے زور پر گدھوں ،گھوڑوں کو چلایا جاسکتا ہے مگر انسانوں کے ملک کو ڈنڈے سے نہیں چلایا جاسکتا ،ہماری جدوجہد ووٹ کو عزت دو کی جدوجہد ہے اسکے بغیر ہم کبھی بھی ملک کو ترقی اور خوشحالی کی شاہراہ پر گامزن نہیں کرسکتے ۔ا س موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیپٹن (ر) محمد صفدر نے کہاکہ تاریخ میں ہمیشہ مزاحمت کرنیوالے لوگ ہی زندہ اورتابندہ رہے ہیں ،جاوید لطیف نے کہاکہ حکومتی وزیر ،مشیر ایک بار پھر عوام کو گمراہ کرنے کیلئے اپوزیشن کیخلاف مہم جوئی پر مصروف ہیں اگر وہ عوام کے مسائل پرتوجہ دیں تو ان کو ضرور ریلیف مل سکتا ہے مگر یہ سارا زور سیاسی مخالفین کو کچلنے پر صرف کررہے ہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں