پی ڈی ایم بیانیہ چند رہنمائوں نہیں پوری قوم کا ہے :محموداچکزئی
پشتونخواملی عوامی پارٹی کے چیئرمین اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی نائب صدر محمود خان اچکزئی نے زیارت میں پارٹی ورکرز کے کنونشن سے خطاب
زیارت (نامہ نگار)پشتونخواملی عوامی پارٹی کے چیئرمین اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی نائب صدر محمود خان اچکزئی نے زیارت میں پارٹی ورکرز کے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا یہ اجتماع خان شہید عبدالصمد خان اچکزئی کے اْن محدود ساتھیوں کی روح کی خوشی کا باعث ہے ۔ پی ڈی ایم کا بیانیہ صرف نواز شریف ،مریم اور مولانا فضل الرحمن کا بیانیہ نہیں بلکہ درحقیقت یہ ملک کے کروڑوں عوام کا بیانیہ ہے ۔ ملک کے ہر ادارے کو آئین کی حدود میں تعین کردہ اختیارات کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری کرنی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی پارٹیاں اگرجدوجہد کو نتیجہ خیز بنانا چاہتی ہیں تو عوام کی طاقت سے تمام صورتحال کو بدلا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جو بھی آئین نہیں مانتے ہم انہیں نہیں مانتے ۔